70861 | جائز و ناجائزامور کا بیان | پردے کے احکام |
سوال
اگرلڑکی بلوغت کےبعد بھی نوکری کرےتوکیااس کاسرپرست اس کوزبردستی روک سکتاہے،اورکیااس پرجبر کی بھی گنجائش ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بلوغت کےبعدلڑکی بلاضرورت نوکری کرناچاہےتواس کوحکمت ومصلحت کےساتھ سمجھانےکی کوشش کی جائے،اورمنع کیاجائے،آج کل کےماحول میں زبردستی نہیں کرنی چاہیے،ہاں اگرزبردستی کرنےسےرک جانےکایقین ہوتوزبردستی کی جاسکتی ہے،پھربھی اگروہ ملازمت پراصرارکرتی ہےتوشرعی حدودکی رعایت پرآمادہ کرنےکی کوشش کرنی چاہیےاورآہستہ آہستہ ذہن سازی بھی کرتےرہیں اوراس کی ضروریات سےبیشتراس کاخیال رکھاجائے،ہوسکتاہےوہ خودچھوڑنےپرمجبورہوجائے۔
حوالہ جات
٫٫٫٫
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
11/جمادی الاولی 1442 ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |