| 71800 | نکاح کا بیان | نکاح کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وسلم)کے انکاری شخص کے ساتھ نکاح کے بارےمیں کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شریعت کے منکر سےکیا مراد ہے؟اگر کوئی شخص مسلمان ہی نہیں ہے،تو اس کے ساتھ کسی مسلمان کا نکاح جائز نہیں ہے،البتہ اہل کتاب عورت کے ساتھ شرائط کے تحت نکاح کی گنجائش ہے۔اور اگر کوئی مسلمان ہے اور اس کے کسی عمل یا قول کی بناء پر اسے منکر شریعت سمجھا جارہاہےتو پہلے اس عمل یا قول کی وضاحت کی جائے تاکہ اس کے منکر شریعت ہونے یانہ ہونے کی تعیین ہو،اس وضاحت کے بغیر جواب دینا مشکل ہے۔
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
03/رجب1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


