75017 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیا پنچ سورۃ کو بغیر وضو اٹھا کر پڑھ سکتے ہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جس طرح قرآنِ پاک کو بغیر وضو کے چھونا جائز نہیں اسی طرح قرآن کے کسی حصہ یا پارے یا پنج سورہ وغیرہ کو بھی بغیر طہارت کے چھونا جائز نہیں ۔
حوالہ جات
قال اللہ تعالی: لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ (الواقعۃ:79)
أخبرنا مالك، أخبرنا عبد الله بن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم، قال: إن في الكتاب الذي كتبه رسول الله صلى الله عليه وسلم لعمرو بن حزم: «لا يمس القرآن إلا طاهر».
(مؤطا امام مالک:106)
وفي الفتاوی الھندیۃ: ولا يجوز مس شيء مكتوب فيه شيء من القرآن في لوح أو دراهم أو غير ذلك إذا كان آية تامة. هكذا في الجوهرة النيرة.(الفتاوی الھندیۃ:1/39)
محمد طلحہ شیخوپوری
دار الافتاء ،جامعۃ الرشید،کراچی
17جمادی الاولی /1443ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طلحہ بن محمد اسلم شیخوپوری | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |