73290 | جائز و ناجائزامور کا بیان | پردے کے احکام |
سوال
عورتوں کا جلسے جلوس کروانا کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
عورت کیلیے تبلیغِ دین کی نیت سے دینی جلسہ کروانا جائز ہے بشرطیکہ اس میں صرف عورتیں ہوں اور کسی قسم کی بے پردگی نہ پائی جائے اور بہتر یہ ہے کہ وعظ بھی کسی مرد کے بجائے کوئی عالمہ کرے ۔
اس کے علاوہ سیاسی جلسے جلوس کروانا عورت کیلیے صحیح نہیں کیونکہ آجکل ان جلوسوں میں بے پردگی عام ہوتی ہے اور اختلاط مردوزن سے بالکل اجتناب نہیں کیا جاتا۔
حوالہ جات
{وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى} [الأحزاب: 33]
{وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ } [التوبة: 71]
محمد عبدالرحمن ناصر
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
29/10/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |