71949 | قسم منت اور نذر کے احکام | متفرّق مسائل |
سوال
اگر کسی نے نذر مانی کہ اگر میرا بیٹا پیدا ہوا تو میں دنبہ ذبح کروں گا، لیکن اس کا مرا ہوا بیٹا پیدا ہوا تو اس صورت میں اس پر نذر کو پورا کرنا لازم ہے کہ نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہمارے معاشرے میں اس طرح کی جب نذر مانی جاتی ہے تو اس سے زندہ بیٹامراد ہوتا ہے ۔لہذا مرے ہوئے بیٹے کی پیدائش سے نذر کو پورا کرنا لازم نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (2/ 93)
لأن العرف معتبر في النذر .
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (2/ 198)
والمعتبر في الأيمان الاسم والعادة.
مصطفی جمال
دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی
30/04/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |