71553 | نماز کا بیان | نماز کےمتفرق مسائل |
سوال
مجھے دمہ کی بیماری ہوجاتی ہے،کبھی سانس لینا بہت دشوار ہوجاتا ہےاور بات کرنا بھی مشکل ہوتا ہے، اس لئے نماز میں بھی جب بہت مشکل ہوتی ہےتو کبھی دل میں تلاوت کرتی ہوں ،کچھ کچھ حصہ زبان سے بھی ادا ہوجاتا ہے، کیا یہ نماز بھی لوٹانی ہوگی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر دورانِ نماز سانس لینے میں اتنی دشواری ہوجائےکہ تلاوت کرنا مشکل ہو تو جس قدر ممکن ہو زبان سے ادائیگی
کرنے کی کوشش کریں ورنہ تکلیف کی وجہ سے دل میں تلاوت کرنے سےبھی نماز ادا ہوجائے گی ،لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔
حوالہ جات
البحر الرائق، دارالكتاب الاسلامي (2/ 124)
وفي القنية مريض لا يمكنه الصلاة إلا بأصوات مثل أوه ونحوه يجب عليه أن يصلي ولو اعتقل لسانه يوما وليلة فصلى صلاة الأخرس ثم انطلق لسانه لا تلزمه الإعادة.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (1 / 415)
أن العاجز عن النطق لا يلزمه تحريك لسانه للتكبير أو القراءة في الصحيح لتعذر الأصل
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (1 / 481)
(ولا يلزم العاجز عن النطق) كأخرس وأمي (تحريك لسانه) وكذا في حق القراءة هو الصحيح…
مصطفی جمال
دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی
30/04/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |