021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مرنے والے کو تلقین کے لیے دعا
76131جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ   مرنے والے کے پاس تلقین کے لیے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب کسی کا انتقال ہونے لگے، تو اس کے پاس یہ کلمات  پڑھنے  چاہییں:

 لا إله إلا اللہ  الحليم الكريم، سبحان اللہ  رب العرش العظيم، الحمد اللہ  رب العالمين.

ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بڑے حلم والا اور بڑا کریم ہے، پاک ہے وہ اللہ جو عرش عظیم کا پروردگار ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔

حوالہ جات
فی سنن ابن ماجہ:
قال رسول اللہ  صلى اللہ  عليه وسلم: " لقنوا موتاكم: لا إله إلا اللہ  الحليم الكريم، سبحان اللہ  رب العرش العظيم، الحمد اللہ  رب العالمين " قالوا: يا رسول اللہ  كيف للأحياء؟ قال:أجود،وأجود.   
 (رقم الحدیث: 1446)

عبدالعظیم

دارالافتاء، جامعۃالرشید ،کراچی

26/جمادی الثانیہ    1443 ھ        

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالعظیم بن راحب خشک

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب