| 78789 | زکوة کابیان | ان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی |
سوال
میں نے مضاربہ کی شکل میں ایک شخص کو ایک خطیر رقم کاروبار کے لیے دی تھی، گزشتہ تیرہ ماہ سے نفع بند اور رقم سرِ دست ضبط ہے، اس نے رقم جلد واپس کرنے کا وعدہ کیا ہے۔سوال یہ ہے کہ زکوة منافع کی رقم سے ادا کی جاتی رہی، اب نفع بند ہو چکا ہے تو اس کی زکوة کس کے ذمہ واجب ہو گی؟میں نے مضاربہ کی شکل میں ایک شخص کو ایک خطیر رقم کاروبار کے لیے دی تھی، گزشتہ تیرہ ماہ سے نفع بند اور رقم سرِ دست ضبط ہے، اس نے رقم جلد واپس کرنے کا وعدہ کیا ہے۔سوال یہ ہے کہ زکوة منافع کی رقم سے ادا کی جاتی رہی، اب نفع بند ہو چکا ہے تو اس کی زکوة کس کے ذمہ واجب ہو گی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
زکوة اپنی ملکیت میں موجود مال پر واجب ہوتی ہے، خواہ وہ مال کسی کاروبار کے نفع سے حاصل ہو یا کسی اور وجہ سے اس کی ملکیت میں آئے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مضارب نے مضاربت کے طور پر لی گئی رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا ہے تو اس صورت میں اس رقم کی زکوة آپ کے ذمہ لازم ہو گی، اگرچہ نفع بالکل نہ ہو، بشرطیکہ اس رقم کے ڈوبنے کا اندیشہ نہ ہو، اگر اس رقم کے ڈوبنے کا خطرہ ہو تو اس کی تفصیل ذکر کے دوبارہ سوال پوچھ سکتے ہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔
محمد نعمان خالد
دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی
14/جمادى الاخرى 1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نعمان خالد | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


