| 78909 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
سوال:اگرمیت مقروض ہو توکیاقرض کےساتھ ساتھ میت کےمال یازمین سےحاصل ہونےوالانفع (جس کااستفادہ صرف بھائیوں نےکیاہو)بھی تقسیم ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرمیت پرقرض اتنازیادہ تھاکہ میت کےمال سےحاصل شدہ نفع بھی اس میں دیناپڑتاہوتوقرض کی ادائیگی کےلیےاس نفع کوبھی شامل کیاجائےگا،ورنہ یہ نفع وراثتی مال میں شامل ہوکرتمام ورثہ میں ان کےحصوں کےبقدرتقسیم ہوگا۔
ہاں اگرمیراث کی شرعی تقسیم کےبعد ہروارث کےاپنےحصےمیں نفع ہواہوتووہ نفع ہروارث کاذاتی ہوگا،اس میں دیگرورثہ کایامیت کےقرض وغیرہ کاحصہ نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
16/جمادی الثانیہ 1444ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


