03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہر کا بیوی کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دینے کا حکم
79477.62جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میرے شوہر محض بلا وجہ مجھے گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دے رہے،میں مکمل پردے کےساتھ باہر نکلتی ہوں،بلا ضرورت آ وارہ گردی،مارکیٹوں میں فضول گھومتی پھرتی بھی نہیں ہوں،والدین کا گھر دور ہے ،ایک طرف  کے کرائے میں  800 سے 1000 کا خرچ ہے،15 دن میں ہفتہ اور اتوار کے لیے  جاتی ہوں،روز کا جانا بھی نہیں ہے، صرف وہاں جانےکے لیے اجازت چاہیے،یا بیٹے کو مدرسے سے لانا اورلےجانا کرتی ہوں،پیدل 4 چکرہو جاتے ہیں، براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ شوہر کا مجھے اس طرح روکنا جائزہے؟ جبکہ جاتے آتے پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ دینے  میں بھی مجھے پریشانی ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عورت پر شوہر کی اطاعت کرنا ان امور میں لازم ہے جو گھریلو اور رشتہ اِزدواج  سے متعلق ہوں اور ان امور میں شوہر بیوی پر پابندی بھی لگا سکتا ہے، البتہ اگر عورت کسی ضروری  کام سےپردےکے ساتھ باہر نکلناچاہےتو شوہر کو اجازت دیدینی چاہیے۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں بیوی پر لازم ہےکہ اس معاملےمیں  شوہر کی اطاعت کرے۔ اگر اس صورت میں اضافی اخراجات آیئں تو اس کی ذمہ داری شوہر پرہے،بیوی پر نہیں،اسی طرح بچوں کو لانے،لے جانے کا ذمہ دار بھی شوہرہے،یہ کام وہ خود کرےیا کسی سےکروائےیا پھر بیوی کو اجازت دے۔اگر اجازت نہیں دیتاتو بلاوجہ شوہر کے حکم کی خلاف ورزی جائز نہیں۔

حوالہ جات

فتح القدير للكمال ابن الهمام (3/ 437)

وله أن يمنعها من أكل ما يتأذى من رائحته، ومن الغزل، وعلى هذا له أن يمنعها من التزين بما يتأذى بريحه كأن يتأذى برائحة الحناء المخضر ونحوه، وله ضربها بترك الزينة إذا كان يريدها وترك الإجابة وهي طاهرة والصلاة وشروطهاويضربها على الخروج من منزله بلا إذن إلا إن احتاجت إلى الاستفتاء في حادثة ولم يرض الزوج أن يستفتي.

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (3/ 237)

وفي البزازية من الحظر، والإباحة وحق الزوج على الزوجة أن تطيعه في كل مباح يأمرها به اهـ.

الفتاوى الهندية (1/ 341)

وله أن يمنعها من أكل ما يتأذى من رائحته ومن الغزل وعلى هذا له أن يمنعها من التزيين بما يتأذى بريحه كأن يتأذى برائحة الحناء الأخضر ونحوه وله ضربها بترك الزينة إذا كان يريدها وترك الإجابة وهي طاهرة والصلاة وشروطها كذا في فتح القدير.

عدنان اختر

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

۲۱؍رجب ؍۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عدنان اختر بن محمد پرویز اختر

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب