| 80368 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | ملازمت کے احکام |
سوال
ایک شخص یا ادارہ ایک نئے استاذ کا تقرر مثلا 22,000 روپے میں کرتا ہے، جبکہ اسی ادارے میں ایک قدیم استاذ مثلا 10,000 روپے پر کام کرتا ہے تو کیا اس نئے استاذ کی تنخواہ سے کچھ رقم اس قدیم استاذ کو دی جاسکتی ہے؟ تاکہ دونوں کا وظیفہ برابر ہوجائے۔ کیونکہ ادارہ پس ماندہ علاقہ میں واقع ہے اور وسائل کی کمی کے باعث اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ایک استاذ کی تنخواہ سے کچھ رقم کاٹ کر دوسرے استاذ کو دینا جائز نہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ادارہ قدیم استاذ کی تنخواہ کم ہی رکھے، بلکہ اس کی ذمہ داری ہے کہ قدیم استاذ کی تنخواہ میں بھی معقول اضافہ کرے جس سے وہ اپنی ضروریات اور حاجات اطمینان کے ساتھ پوری کرسکے۔ اس مقصد کے لیے ادارہ اپنے موجودہ وسائل میں سے کچھ رقم مختص کرنے کے ساتھ ساتھ اہلِ خیر کو خاص اس مد (اساتذہ کی تنخواہوں) میں تعاون کے لیے متوجہ کرے۔
حوالہ جات
۔
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
20/ ذو القعدۃ/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


