03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
Bfic ٹوکن خریدنا
80401خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

سوال یہ ہےکہ انٹرنیٹ پر کچھ ٹوکن ہیں ،جن میں سے ہر ایک کومیں آج پندرہ ڈالر پر خریدتا ہوں جب ان ٹوکنوں کی قیمت بڑھ کر پینتالیس ڈالر تک پہنچتی ہے تو میں ان کو ایک ایپ کے ذریعے پاکستانی روپیہ میں تبدیل کر کے اپنے اکاؤنٹ میں ڈال کے اپنے استعمال میں لاتا ہوں کیا یہ جائز ہے یا نہیں۔ ٹوکن کا نام bfic ہے جو ایک ایپ میں جمع ہوتے ہیں یہ مہنگےاس وجہ سے ہوتے کیوں کہ ان ٹوکنوں کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ پر کاروبار ،ایپ اوپن ہوتے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ٹوکن فراڈ/پونزی اسکیم کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ آج کل اس طرح کے فراڈ عام ہیں جہاں کرپٹو کرنسی یا ٹوکن کو سامنے رکھ کر پونزی اسکیموں کا مشہور طریقہ استعمال کیا جاتا ہے، کہ اتنے لوگوں کو جوائن کروائیں اور اتنے ٹوکن یا کوائن حاصل کریں۔ ان اسکیموں کے فراڈ ہونے کے علاوہ ان کا طریقہ کار بھی شرعا درست نہیں ہے۔

حوالہ جات

۔۔۔

عمر فاروق

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۲۲/ذو القعدہ/۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمرفاروق بن فرقان احمد آفاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب