| 80393 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیا عورتوں کا تبلیغ میں جانا محرم مردوں کی ساتھ ٹھیک ہے؟کیا عورتوں کا تبلیغ میں جانا محرم مردوں کی ساتھ ٹھیک ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
خواتین کے لئے درج ذیل شرائط کی رعایت کرتے ہوئے تبلیغ میں جانے کی گنجائش ہے:
1۔ پردہ کا اہتمام ہو۔
2۔ سر پرست یا شوہر کی اجازت ہو۔
3۔ محرم یا شوہر ساتھ ہو۔
4۔ زیب و زینت کے لباس اور خوشبو سے گریز کرتی ہو۔
5۔ دورانِ تعلیم ان کی آواز مرد حضرات نہ سنتے ہوں۔
6۔ کسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔
7۔ عورتیں جس گھر میں ٹھہریں وہاں پردہ کا مکمل انتظام ہو اور غیرمحرم مردوں کا وہاں کوئی عمل دخل نہ ہو۔
8۔ ان کے تبلیغ میں نکلنے سے گھریلو امور، مثلا: تربیت اولاد اور حقوق زوجین میں سے کسی کا کوئی حق تلف نہ ہو۔
حوالہ جات
مؤطا الامام مالک:
ان ام حکیم بنت الحارث بن ھشام وکانت تحت عکرمۃ بن ابی جھل فأسلمت يوم الفتح وهرب زوجها عکرمۃ بن ابی جھل من الإسلام حتى قدم اليمن فارتحلت أم حكيم حتى قدمت عليه باليمن فدعته إلى الإسلام فأسلم وقدم علی رسول اللہ ﷺ۔
رد المحتار: ( 507/3)
وحیث أبحنا لہا الخروج فإنما یباح بشرط عدم الزینۃ وتغییر الہیئۃ إلی ما لا یکون داعیۃ لنظر الرجال والاستمالۃ۔
الفتاوی الھندیۃ: (557/1)
ولو اذن لھا فی الخروج الی مجلس الوعظ الخالی عن البدع لا باس بہ.
النهر الفائق(2/516)
وحيث أبحنا الخروج فإنما يباح بشرط عدم الزينة وتغيير الهيئة على ما لا يكون داعية لنظر الرجال والاستمالة۔
محمدمصطفیٰ رضا
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
22/ذو القعدہ/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


