| 80708 | متفرق مسائل | متفرق مسائل |
سوال
میرے بڑے بھائی نے والد صاحب سے 45 ہزار روپے قرض لئے تھے، بعد میں بڑے بھائی کو یا د نہیں رہا تھا کہ والدصاحب کی زندگی میں قرض واپس کئے تھے یا نہیں ،پھر بھائی کابھی انتقال ہوگیا لیکن ان کے دستاویزات میں یہ بات اسی طرح لکھی ہوئی ملی ہے ،ایسے میں اس قرض کاکیاحکم ہوگا ؟واپسی کی کیا صورت ہوگی ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں قرض کااصل حکم تو یہی ہے کہ مرحوم بیٹے کے ترکہ سے وصول کیا اوروالد صاحب کے ترکے میں شامل کرکے مرحوم والد کے ورثاء میں میراث کے اصول کے مطابق تقسیم کیا جائے ، لیکن تمام بھائی بہنیں مرحوم بھائی کی اس رقم کو معاف کردیں تو آخرت میں ان کے لئے نجات کا ذریعہ بن جائے گا یعنی اللہ تعالی بھی ان کو معاف فرمادیں گے۔
حوالہ جات
۰۰۰۰۰۰
احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲۷ ذی الحجہ ١۴۴۴ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسان اللہ شائق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


