| 80781 | نماز کا بیان | نماز کی سنتیں،آداب اورپڑھنے کا طریقہ |
سوال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
نماز سے متعلق کچھ سوالات کے جواب مطلوب ہیں۔
فرض نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں میں ترتیب کی رعایت کس حد تک ضروری ہے؟ یعنی اگر پہلی رکعت میں سورۃ العصر پڑھی ہے تو کیا د وسری رکعت میں اس سے پہلےوالی کوئی سورت جیسے سورہ عادیات یا القدر پڑھ سکتے ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
قرآن مجید میں سورتیں جس ترتیب سے ہیں، نماز میں اسی ترتیب سے پڑھنا ضروری ہے، خلافِ ترتیب پڑھنا مکروہ ہے۔البتہ کوئی اگر غلطی سے یا قصدا اس ترتیب کے خلاف پڑھ لے تو اس کی وجہ سے سجدہ سہوواجب نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1/ 58)
"لو قرأ في الركعة الأولى سورة وفي الأخرى سورة فوقها يكره".
الفتاوى الهندية (1/ 126)
"إذا قرأ في الركعة الأولى سورة وقرأ في الركعة الثانية سورة قبلها فلا سهو عليه".
محمد فرحان
دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
4/محرم الحرام/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد فرحان بن محمد سلیم | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


