| 81116 | نکاح کا بیان | ولی اور کفاء ت ) برابری (کا بیان |
سوال
اگر لڑکی مجلس نکاح میں موجود نہ ہو تو موبائل پر نکاح کرنے کی کوئی جائز صورت ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صحت نکاح کے لیے اتحاد مجلس ضروری ہے،اور لڑکا اور لڑکی کے فون پر نکاح ہونے کی صورت میں اتحاد مجلس نہیں ہوسکتی، نیز اس طریقے میں شرعی گواہ بھی نہیں بن پاتے۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ دونوں میں سے کوئی ایک، دوسری جانب کسی جانی پہچانی شخصیت کو اپنا وکیل مقرر کردے اور پھر وہ وکیل اس کی جانب سے مجلس نکاح میں گواہان کے روبرو ایجاب یا قبول کر لے،اس طرح نکاح درست ہوجائے گا۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين (3/ 24)
قوله ( لأنه يجعل عاقدا حكما ) لأن الوكيل في النكاح سفير ومعبر ينقل عبارة الموكل.
عمر فاروق
دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
۶/صفر الخیر/۱۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عمرفاروق بن فرقان احمد آفاق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


