| 81299 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے متفرق احکام |
سوال
اس طرح کمپنی یہ بھی کہتی ہے کہ اگرکسی کوکاروبارکے لئے تیارکروگے توکمپنی مہینہ بعد اس شخص کو70ڈالر انعام کے طورپردے گی؟کیایہ سود کے حکم میں آئےگا،اگرکمپنی کے کہنے پرکسی کوتیارنہیں کیاتوکمپنی کی طرف سے اکاؤنٹ بندکردیاجاتاہے توکیااس طرح کی کمپنی کے ساتھ کاروبارکرناجائزہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگریہ کمپنی سودی طریقہ کارکے مطابق ہی کام کرتی ہے،جیسے کہ پہلے سوال میں لکھاہے تواس کمپنی کے لئے کسی شخص کوآمادہ کرنا جائز نہیں اوراس پرکمیشن لینابھی جائزنہیں،کیونکہ کمیشن کے حلال ہونے کے لئے کام کاحلال ہوناضروری ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲۶/صفر ۱۴۴۵ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


