021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پورے ملک میں سودی نظام ہو توسودی منافع سے کیسے بچیں گے؟
81325سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

ہمارے والد کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں سودی نظا م جاری ہے تو میں سیونگ سر ٹیفکیٹس نکال کر اس عمر میں کیا کروں گا  اورکہاں رکھوں گا ؟  اگر سیونگ سر ٹیفکیٹس کسی ایسے بینک یاادارے میں منتقل کردیے جائیں جس سے حلال منافع بھی ملتا رہے تاکہ سود ی منافع سے بچ سکیں یا کوئی اور حل اس حوالے سے ہو  اس بارےمیں ہماری  رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ملکِ خداداد پاکستان میں غیر سودی بینک بھی موجود ہیں ،جن میں رقم رکھ کرسود سے پاک نفع حاصل کیاسکتاہے،لہذا

یہ کہناکہ پورے"ملک میں سودی نظا م جاری ہے،میں سیونگ سر ٹیفکیٹس نکال کر اس عمر میں کیا کروں گا  اورکہاں رکھوں گا ؟درست نہیں ہے،رقم نکال کرغیر سودی بینکوں میں رکھی جاسکتی ہے،اورمنافع حاصل کیا جاسکتاہے۔

حوالہ جات
قد جاء في قرارات مجمع الفقه الإسلامي التابع لرابطة العالم الإسلامي في دورته التاسعة:
ثانيًا: ينظر المجلس بعين الارتياح والرضا إلى قيام المصارف الإسلامية، التي هي البديل الشرعي للمصارف الربوية، ويعنى بالمصارف الإسلامية كل مصرف ينص نظامه الأساسي على وجوب الالتزام بأحكام الشريعة الإسلامية الغراء في جميع معاملاته، ويلزم إدارته بوجوب وجود رقابة شرعية ملزمة.
ويدعو المجلس المسلمين في كل مكان إلى مساندة هذه المصارف وشد أزرها، وعدم الاستماع إلى الإشاعات المغرضة التي تحاول أن تشوش عليها، وتشوه صورتها بغير حق.
ويرى المجلس ضرورة التوسع في إنشاء هذه المصارف في كل أقطار الإٍسلام، وحيثما وجد للمسلمين تجمع خارج أقطاره، حتى تتكون من هذه المصارف شبكة قوية تهيئ لاقتصادٍ إسلاميٍ متكاملٍ.(اسلام ویب)

حکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

30/صفر1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے