03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عمررسیدہ شخص کے لئے بالوں کی سرجری کروانے کاحکم
81649جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

عمررسیدہ شخص کے بال گرجائیں توکیااس عمرمیں بال لگواسکتاہے یانہیں؟خصوصا کالے بال لگوانے کا کیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بالوں کانہ ہونا یابہت زیادہ کم ہونا بڑھاپےمیں بھی عیب ہے،عیب کے ازالہ کے لئےعمررسیدہ شخص بھی بالوں کی سرجری کرواسکتاہے،البتہ کالے بال لگوانے سے اجتناب ضروری ہے،جس طرح اہل علم نے  لکھاہے کہ قمری اعتبارسے چالیس سال عمرہونے کے بعد کالے رنگ کاخضاب ممنوع ہے،کیونکہ اس سے دھوکہ لگ سکتاہے،اسی طرح کالے بالوں کی سرجری کروانے سے بھی اس عمر میں دھوکہ کاقوی امکان ہے،اس لئے اجتناب ضروری ہے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

    ۱۶/ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب