03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میراث میں اپنے حصے پر زکوۃ شروع ہونے کا حکم
82510زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

مفتی صاحب میں صاحب نصاب نہیں ہوں ۔والد صاحب کی وفات کے بعد وراثت میں مکان تھا اب وہ فروخت کیا ہے۔ بڑے بھائی کو رقم کی ضرورت تھی، میرا حصہ بھی انہوں نے ابھی اپنے پاس رکھا ہے ،ابھی مجھے ملا نہیں ۔جب مجھے رقم ملی گی اس وقت اپنی تاریخ کا حساب لگا کر سال بعد زکوٰۃ دوں گا یا اب سے ہی جیسے زکوٰۃ کا حساب بناتے ہیں تو وہ رقم بھی شامل کرتے ہیں جو دوسروں سے لینی ہوتی ہے۔تو میری قمری تاریخ ابھی سے شروع ہو گی یا رقم ملنے کے بعد؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

میراث میں ملنے والے حصے پر زکوۃ قبضے کے بعد لازم ہوتی ہے،قبضہ چاہے خود کرے یا کوئی نائب۔صورت مسئولہ میں اگر آپ کی رضامندی سے بھائی نے آپ کا حصہ بطور قرض لیا ہے تو یہ گویا ایسا ہی ہے جیسا کہ خود آپ نے اپنا حصہ وصول کرلیا،لہذا جب آپ نے اپنا حصہ بھائی کو دیا، اس دن اگر آپ اس حصے کو شامل کرکے صاحب نصاب بن رہے تھے تو اسی دن سے یا جس دن بھی اس رقم کو شامل کرکے آپ صاحب نصاب بنے تھے اس دن سے زکوۃ کا سال شروع ہوجائے گا۔

حوالہ جات

الفتاوى الهندية :1/ 175

وأما سائر الديون المقر بها فهي على ثلاث مراتب عند أبي حنيفة رحمه الله تعالى ضعيف وهو كل دين ملكه بغير فعله لا بدلا عن شيء نحو الميراث أو بفعله لا بدلا عن شيء كالوصية أو بفعله بدلا عما ليس بمال كالمهر وبدل الخلع والصلح عن دم العمد والدية وبدل الكتابة لا زكاة فيه عنده حتى يقبض نصابا ويحول عليه الحول.

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

24جمادی الثانی1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب