03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بس میں بیٹھ کر نماز ادا کرنے کا حکم
82899نماز کا بیانسواری پر نماز پڑھنے کا بیان

سوال

کبھی بس میں سفر کرنا پڑتا ہےتو کیاوقت ختم ہو جانے کے ڈر سے وضوء ہونے کی حالت میں بس کی سیٹ پر بیٹھ کر نماز پڑھی جا سکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 کوشش کرنی چاہیے کہ سفر کے لیے ایسی کمپنی کا انتخاب کیا جائے جو نمازوں کے لیے گاڑی روکتی ہو۔تاہم اگر کبھی ایسا ممکن نہ ہو اور وقت بھی ختم ہو رہا ہو تو اس صورت میں بس میں بیٹھ کر یا جس طرح بھی ممکن ہو، اشارے سے نماز ادا کرلیں اور بعد میں اس نماز کا اعادہ بھی ضرور کرلیں۔

حوالہ جات

وفي الخلاصة وفتاوى قاضي خان وغيرهما: الأسير في يد العدو إذا منعه الكافر عن الوضوء والصلاة، يتيمم ويصلي بالإيماء، ثم يعيد إذا خرج...فعلم منه ‌أن ‌العذر ‌إن ‌كان من قبل اللہ تعالى ،لا تجب الإعادة،وإن ‌كان من قبل العبد، وجبت الإعادة.(البحر الرائق:1/149

 ولا تجوز المكتوبة على الدابة إلا من عذر، هكذا في فتاوى قاضي خان. (الفتاوی الھندیۃ:1/158)

أن الفريضة لا تجوز على الدابة ،فلا يصلي المسافر المكتوبة على الدابة إلا من عذر.(العنایۃ:1/463)

محمد مفاز

 دارالافتاء، جامعۃ الرشید،کراچی

15  رجب1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مفاز بن شیرزادہ خان

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب