03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میاں بیوی میں جدائی کےوقت  جہیزکی واپسی  کےدوران شوہرکاذاتی سامان کادعوی کرنا
83070نکاح کا بیانجہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان

سوال

 سوال:دوسرا یہ کہ اسی بیان حلفی میں انہوں نے اپنی بیگم کے بارے میں ذکر کیا کہ وہ میرا مال لے گئی، تو  مال کا کیاحکم ہوگا مرد کو کتنا ملے گا اورعورت کو کتنا ملے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جہیزکاوہ سامان جو بیوی کےوالدین کی طرف سےخاص بیوی کو دیاگیاتھا،جدائی کےوقت بیوی اور اس کےوالدین صرف اسی کوواپس لےسکتےہیں،اس  کےعلاوہ بیوی کواستعمال کےلیےدیاگیاسامان شوہرکاذاتی ہی شمارہوگا،یہ سامان ساتھ لےجاناجائزنہیں ہوگا۔

اگر شوہرکاکوئی ذاتی سامان  واقعتاساتھ چلاگیاہےتوبیوی اوراس کےوالدین پریہ سامان یااس کی مارکیٹ ویلیوکےمطابق قیمت شوہرکوواپس کرناضروری ہوگی۔

صورت مسئولہ میں شوہرکادعوی ہےکہ 150000کی لاگت کاسامان ساتھ لےگئےہیں،توبیوی کےوالدین پرلازم ہوگاکہ سامان یااس کی موجودہ  قیمت شوہرکوواپس کریں۔

حوالہ جات

۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

29/رجب      1445ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب