03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موٹرسائیکل/ کار کے حصول کے لیے مالیاتی کمیٹی کا شرعی حکم
83636خرید و فروخت کے احکام دین )معاوضہ جو کسی عقدکے نتیجے میں لازم ہوا(کی خرید و فروخت

سوال

ایک مالیاتی کمیٹی کے بارے میں آپ کے دارالافتاء سے فتوی (83151/63) لیا گیا تھا، جس میں کچھ شقوں کی تبدیلی کا مشورہ دیا تھا، وہ شقیں تبدیل کرنے کے بعد اب مالیاتی کمیٹی کی تفصیل یہ ہے کہ یہ کمیٹی 350 ممبران پر مشتمل ہوگی اور یہ کمیٹی50 ماہ کےلئے ہوگی کمیٹی کی ممبرشپ فیس 1000 روپے ہو گی جو ممبر شپ فارم کے ساتھ جمع کی جائے گی اور واپس نہیں کی جائے گی۔جب کل 350 ممبران رجسٹرڈ ہو جائیں گے تو کمیٹی کا اجراء کیا جائے گا،  جس کی ممبرشپ کے نکات درج ذیل ہیں:

1- پہلی کمیٹی منتظم کی ہوگی، نیز منتظم کو دو کمیٹیاں  دی جائیں گی: ایک کمیٹی رقم کے عوض اور دوسری اس کے انتظام کے عوض۔

2- کمیٹی میں جو بھی کامیاب ممبرہوگا اس کو موٹر سائیکل کار دی جائے گی، ہر ممبر ماہانہ موٹر سائیکل کار کی طے شدہ رقم ادا کرے گا۔ نیزکامیاب ممبرپر لازم ہو گا کہ وہ اس موٹر سائیکل کار کی قیمت کے مطابق باقی تمام قسطیں جمع کرے گا۔

3-کمیٹی کی قرعہ اندازی ہر ماہ کی 10 تاریخ کو ہوگی۔

                    4- 10 تاریخ کے بعد کمیٹی کی رقم ادا کرنے والے کو کمیٹی کی قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

            5- اگر کوئی ممبر درمیان میں کمیٹی سے دستبردار ہونا چاہے تو اس کی جمع شده کمیٹی کی رقم سے کسی قسم کی

            کٹوتی نہیں کی جائے گی، بلکہ اس کو پوری رقم واپس ادا کی جائے گی اور رقم کی ادائیگی 15 تا 30 دنوں میں کی

 جائےگی۔

6- 50 قسطیں مکمل ہونے کے بعد باقی رہ جانے والے 300 ممبران کو موٹرسائیکل کار 30 دن کے اندر دی

 جائےگی۔

7- اگر کوئی ممبر موٹر سائیکل کار کی جگہ کیش رقم لینا چاہے تو اس کو رقم بطورکیش 7 دن کے اندر ادا کی جائے گی۔ البتہ جو ممبر موٹر سائیکل یا کار نہ لینا چاہے وہ گاڑی کی ممبرشپ میں 60 دن قبل اور موٹر سائیکل کی ممبرشپ میں 15 دن قبل انتظامیہ کو اطلاع کرے گا،  تا کہ انتظامیہ اس کی طرف سے موٹر سائیکل یا کار کی بکنگ نہ کروائے۔

8-50 مہینوں میں موٹر سائیکل کار کی طے شدہ قیمت کی ادائیگی ممبر کولازمی کرنی ہے،طے شدہ قیمت نہ

 ملنے کی صورت میں موٹر سائیکل کار کی سپردگی ہولڈ کر لی جائے گی۔

9-جس ممبر کا نام موٹر سائیکل / کار کی قرعہ اندازی میں نکل آئے گا اس کے لئے دوخوشخبریاں ہوں گی پہلی خوشخبری قرعہ اندازی میں نام نکل آیا اور دوسری خوشخبری یہ کہ وہ بقیہ اقساط دگنی میعاد میں ادا کر سکتا ہے، مثلاً: اگر دس اقساط باقی ہیں تو وہ دس ماہ کی بجائے بیس ماہ میں قسطیں ادا کرے گا، جس سے اس کی ہر ماہ کی قسط کم ہونے کی وجہ سے اس کو قسط کی ادائیگی میں آسانی ہو گی۔

10-ممبران کے اطمینان کے لیے اسلامی  بینک سے گارنٹی کی سہولت موجود ہے۔

 11- یہ مالیاتی کمیٹی ممبران کی سہولت کے لیے ہے، اس میں ممبران کو کوئی نقصان نہیں ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کی گئی تفصیل کے مطابق  اگرچہ مذکورہ مالیاتی کمیٹی چلانا درست ہے، بشرطیکہ مذکورہ بالا شقوں کے علاوہ کسی اور خلافِ شرع شق کا اضافہ نہ کیا جائے، لیکن عملی طور پر مذکورہ کاربار کے درست ہونے کا فتوی اس وقت دیا جائے گا جب کوئی مستند اور ماہر مفتی اس کاوربار کے معاملات کی نگرانی کرے اور شریعت کے مطابق ان شقوں پر عمل درآمد کرنے کی تصدیق کرے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ مذکورہ کمیٹی کو کمیٹی کو شریعت کے مطابق چلانے کے لیے کسی ایک ماہرمفتی کو بطور شریعہ ایڈوائزر مقرر کر لیا جائے۔

حوالہ جات

۔۔۔

   محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

11/شوال المکرم 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب