03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسلمان کا جنازہ اہل تشییع اور اہل سنت کا یکے بعد دیگرے پڑھنا
84406جنازے کےمسائلنماز جنازہ

سوال

ایک اہل سنت عورت نے اہل تشیع لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی ،لیکن وہ عورت اپنے عقیدے پر قائم تھی۔ اب وہ فوت ہوئی تو اس کے سسرال والوں نے اسکا شیعہ والا جنازہ پڑھا ،پھر اس عورت کے میکے والے اسکو اپنے علاقے لے آئے اور یہاں اہل سنت والا جنازہ پڑھایا، تو کیا اسطرح کرنا ٹھیک ہے؟ اب اس کا کونسا جنازہ ہوا اس بارے رہنمائی فرمائیں۔

 

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں دوسرا جنازہ پڑھنا درست تھا، اس میں شرعا کوئی حرج نہیں۔ باقی کونسا جنازہ درست نہیں ہوا، اس کا تعلق پڑھانے والے امام کے عقائد کی تفصیل کے ساتھ ہے جس کا ہمیں علم نہیں۔

حوالہ جات

۔۔۔

اسامہ مدنی

دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی

24/ محرم/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

اسامہ بن محمد مدنی

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب