| 84893 | سنت کا بیان (بدعات اور رسومات کا بیان) | متفرّق مسائل |
سوال
اس. مسئلہ میں دلائل سے راہنمائی فرمائیں کہ عصر کے بعد گھر کا جھاڑو دینا کیسا ہے؟ جائز ہے یا مکروہ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شریعت میں جھاڑو لگانے کا کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں ہے۔دن رات میں جب چاہیں جھاڑو لگا سکتے ہیں ۔عوام میں اس حوالے سے جو باتیں مشہور ہیں، وہ سب بے بنیاد ہیں۔شریعت میں ان کی کوئی اصل نہیں ہے۔
حوالہ جات
اغلاط العوام:ص104
امداد الفتاوی:370/4
محمد علی
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
2/ربیع الثانی1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد علی ولد محمد عبداللہ | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


