| 85119 | نماز کا بیان | مسجدکے احکام و آداب |
سوال
ہمارے علاقے میں ایک مسئلہ درپیش ہے، کہ منبر محراب کے کس طرف ہونا چاہئے، ایک فریق کا کہنا ہے کہ محراب کے داہنی طرف ہو،دوسرے فریق کا کہنا ہے کہ بائیں طرف ہو، اب ہم مفتیان کرام کی خدمت میں عرض گزار ہیں کہ اس مسئلہ کا حل بتا کر ہمارے اختلاف ختم فرما کر مشکور فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
منبر کو محراب کے بائیں طرف رکھنا بہتر ہے اس طورپر کہ جب امام کارخ مقتدیوں کی طرف ہوتو منبر امام کے بائیں طرف ہو، فرض یا واجب نہیں ہے، لہذا اس پر آپس میں لڑنا خود مذموم ہے ۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 161):
(إذا جلس على المنبر) فإذا أتم أقيمت ويكره الفصل.
[رد المحتار]
(قوله المنبر) بكسر الميم من النبر وهو الارتفاع. ومن السنة أن يخطب عليه اقتداء به - صلى الله عليه وسلم - بحر وأن يكون على يسار المحراب قهستاني، ومنبره - صلى الله عليه وسلم - كان ثلاث درج غير المسماة بالمستراح.
عبدالعلی
دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی
20/ ربیع الثانی /1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالعلی بن عبدالمتین | مفتیان | مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


