03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کرپٹو ٹریڈنگ میں آپشن کی صورت میں شارٹ پوزیشن لینے کا حکم
85928خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

کرپٹو ٹریڈنگ میں آپشن کی صورت  میں شارٹ پوزیشن لینا جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ہماری معلومات کے مطابق کرپٹو کی ٹریڈنگ میں آپشن میں  شارٹ پوزیشن لینے کی صورت یوں ہوتی ہے کہ مثلاً آج 5 دسمبر 2024 کو بٹ کوائن کی قیمت $100,000 ہے،ایک شخص کا خیال ہے کہ ۱ جنوری ۲۰۲۵ کو بٹ کوائن کی قیمت کم ہوجائےگی تو وہ آج ۵ دسمبر ۲۰۲۴ کو دوسرے شخص سے یہ عقد کرتا ہے کہ تم مجھے یہ آپشن دو کہ ۱ جنوری ۲۰۲۵ کو فی بٹ کوائن $100,000 کے حساب سےآج تم نے خرید لیا(حالانکہ ابھی اس کے پاس بٹ کوائن نہیں ہے)،دوسرا شخص کہتا ہے کہ ٹھیک ہے تم مجھے اس آپشن کے عوض کل سودے کا ایک فیصد پریمیم ادا کرو یعنی $1000،اب شارٹ پوزیشن لینے والا یہ $1000عوض کے طور پر پریمیم ادا کردیتا ہے۔اب ایک جنوری ۲۰۲۵ کو تین صورتیں عقلاً ممکن ہیں:

  1. 1 جنوری 2025 کو قیمت 100000 ڈالر برقرار رہے تو اس شخص کو نہ نفع ہوگا اور نہ نقصان (سوائے پریمیم اماؤنٹ کے)۔
  2. 1 جنوری 2025 کو قیمت ایک لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 95000 ڈالر یا اس کے درمیان ہوگئی تو جتنی قیمت کم ہوئی اتنا اسے نفع ہوگا۔
  3. 1 جنوری 2025 کو قیمت ایک لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 105000ڈالر یا اس کے درمیان ہوگئی تو جتنی قیمت  بڑھی اتنا اسے نقصان ہوگا۔

بہرحال کرپٹو جوکہ عقد بیع کا معقود علیہ (subject matter) ہے،اس کا تبادلہ کسی بھی صورت میں نہیں ہوتا،فقط متعلقہ ایکسچینج(جس کے ذریعے کرپٹو کا لین دین کیا جاتا ہے) سےفرق برابر کیا جاتا ہے۔

چونکہ مذکورہ صورت  فیوچر ٹریڈنگ ہی کی ایک شکل ہے اور فیوچر ٹریڈنگ متعدد شرعی خرابیوں کے پائے جانے کی وجہ سے ناجائز ہے،لہٰذا کرپٹو ٹریڈ کی مذکورہ صورت بھی ناجائز ہے۔

حوالہ جات

محمد حمزہ سلیمان

      دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

      ۰۷.جمادی الآخرۃ۱۴۴۶ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب