| 85931 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
فیوچر ٹریڈنگ میں پوزیشن کھولنے کے بعد ایک فنڈنگ فیس چارج ہوتی ہے جو آپ کی ٹریڈ کےمطابق کم و بیش 0.01% کٹتی ہے۔ فنڈنگ فیس کا مقصد یہ ہے کہ جب مارکیٹ میں زیادہ لوگ Long Positions (خریداری کی پوزیشنز) لیتے ہیں، تو اس سےمارکیٹ کا توازن بگڑ سکتا ہے۔اس صورت میں فنڈنگ فیس(جوکہ عموماً دو سے لے کر 8 گھنٹے کے وقفے کے بعد کٹتی ہے)یہ لانگ پوزیشنز والوں سے لی جاتی ہے اور شارٹ پوزیشن والوں کو دی جاتی ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ مارکیٹ میںlong اور short پوزیشنز کی تعداد میں توازن رہے،تاکہ قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ نہ ہو۔ یہاں پر یہ بات واضح کردوں کہ یہ فنڈنگ فیس کوئی سود نہیں جو کسی قرض کے بدلے میں لی جائے بلکہ یہ صرف مارکیٹ کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے لی جاتی ہے۔کیا کرپٹو میں فنڈنگ فیس کا لین دین جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق فنڈنگ فیس کی بنیاد فیوچر ٹریڈنگ میں سہولت کاری ہے،کرپٹو ایکسچینج چونکہ یہ سہولت فراہم کر رہا ہوتا ہے تو اسے مینیج کرنے کے لیے عام طور پر وہ ہر 8 گھنٹے بعد کچھ فیس کاٹتا رہتا ہے،چنانچہ جتنے افراد نے اس وقت پوزیشن لی ہوئی ہوتی ہے ان سے فیس کٹ جاتی ہے اور جو پوزیشن کلوز کرچکے ہوتے ہیں ان سے نہیں کٹتی،بہرحال جیسا کہ فیوچر ٹریڈنگ ناجائز ہےایسے ہی فیوچر ٹریڈ کی سہولت کاری بھی ناجائز ہے،لہٰذا فیوچر ٹریڈ کی سہولت کاری کے لیے فنڈنگ فیس کے نام پر جو رقم کا لین دین کیا جاتا ہے،وہ بھی ناجائز ہے۔
حوالہ جات
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (4/ 189)
وعلى هذا يخرج الاستئجار على المعاصي أنه لا يصح لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا كاستئجار الإنسان للعب واللهو، وكاستئجار المغنية، والنائحة للغناء، والنوح بخلاف الاستئجار لكتابة الغناء والنوح أنه جائز؛ لأن الممنوع عنه نفس الغناء، والنوح لا كتابتهما.
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
۰۷.جمادی الآخرۃ۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


