03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فیوچرٹریڈبھی عام جائز بیوعات کی طرح ہے،لہٰذا جائز ہونی چاہے،کیا یہ بات درست ہے؟
85932خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

جب آپ فیوچر ٹریڈنگ میں کوئی پوزیشن کھولتے ہیں چاہے وہ Long ہو یا Short ، تو آپ ایک معاہدہ کر لیتے ہیں جو آپ کو پورا کرنا ہوتا ہے،اب اگر اس معاہدے کے دوران کوئی کوائن یا اثاثہ کی قیمت گھٹتی ہے یا بڑھتی ہےتو آپ کو ہی اس کا رسک (Risk) اور ضمان اٹھانا پڑتا ہے۔ یہ نفع و نقصان اس بات کی دلیل ہے کہ آپ نے اس اثاثے کے خطرے (risk) اورذمہ داری (liability) کو قبول کر لیا ہے اور وہ آپ کی ملکیت میں آچکا ہے،لہٰذا فیوچر ٹریڈنگ جائز ہونی چاہیے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ سؤال میں فیوچر ٹریڈنگ کے جواز کی بنیاد ضمان کو قرار دیا گیا ہے،یعنی کہ عقد کے مطابق جب ضمان منتقل ہوگیا تو گویا کہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ملکیت بھی منتقل ہوگئی ،اور شرعی ملکیت و قبضے کا تحقق ہوچکا ،لہٰذا فیوچر ٹریڈنگ جائز ہونی چاہیے۔جب کہ حقیقی صورت حال اس کے برخلاف ہے،وہ اس طرح کہ عقدبیع میں ملکیت منتقل ہونے کے لیے تو ایجاب وقبول (Offer & acceptance) کافی ہوتا ہے،لیکن ضمان منتقل ہونے کے لیے خریدار کا خریدی گئی چیز پر قبضہ حقیقی یا حکمی ضروری ہوتا ہے،جبکہ فیوچر ٹریڈ میں خواہ لانگ پوزیشن کی صورت ہو یا شارٹ پوزیشن کی صورت ہو،تمام صورتوں میں مبیع (subject matter) کی ملکیت منتقل کرنے کا یا مبیع خریدار کے قبضے میں دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا،حقیقتاً بھی نہ ملکیت منتقل کی جاتی ہے اور نہ ہی قبضہ دیا جاتا ہے، بلکہ فقط فرق برابر کرکے نفع نقصان طے کیا جاتا ہے،یہی وجہ ہے کے اکثر اوقات پوزیشن دینے والے کی اپنی ملکیت میں یا قبضے میں بھی مبیع نہیں ہوتی تو وہ کیسے اس مبیع کی ملکیت کو یا قبضے کو منتقل کرسکتا ہے؟(فیوچر ٹریڈ کے عدم جواز کی تفصیلی وجوہات کے لیےدیکھیے"فیوچر ٹریڈنگ کا حکم")

حوالہ جات

      محمد حمزہ سلیمان

      دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

      ۰۷.جمادی الآخرۃ۱۴۴۶ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب