86182 | روزے کا بیان | وہ اعذار جن میں روزھ رافطارکرنا) نہ رکھنا( جائز ہے |
سوال
کیا مسافر کے لیےرمضان المبارک کا روزہ بھی چھوڑنے کی اجازت ہے ؟ جبکہ جہاز کے سفر میں زیادہ مشکل نہیں ہوتی ، بہت سکون دہ سفر ہوتا ہے پھر رخصت کیوں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
رمضان المبارک میں دوران سفر اگر روزہ رکھنے سے ضرر اور مشقت نہ ہو ،تو روزہ رکھنا افضل ہے ،اور نہ رکھنا بھی جائز ہے ،کیونکہ رخصت نفس ِسفرشرعی کی وجہ سے ملتی ہے ۔
حوالہ جات
قال العلامۃأبو الحسین رحمہ اللہ :وإن كان مسافرا لا يستضر بالصوم فصومه أفضل وإن أفطر وقضى جاز.(مختصر القدوري:ص،63)
قال العلامۃ برھان الدین رحمہ اللہ :فأما السفر، فالصوم فيه يوجب المشقة بكل حال.( المحيط البرهاني2/ 391)
قال العلامۃ إبرھیم بن محمد الحلبی رحمہ اللہ :يباح الفطر لمريض خاف زيادة مرضه بالصوم وللمسافر وصومه أحب إن لم يضره.( ملتقى الأبحر:ص،366)
ارشاد احمدبن عبد القیوم
دار الافتاءجامعۃالرشید ،کراچی
4 /رجب المرجب 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | ارشاد احمد بن عبدالقیوم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |