03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد میں آنے والے نمازیوں کے لئے اقدامات
86345وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

مسجد میں آنے والے نمازیوں بشمول کمیٹی ارکان، امام مسجد اور نوجوانوں میں محبت اور جوڑ کیلئے کیا اقدامات کیے جائیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مندرجہ ذیل امور اس سلسلے  میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں :

  • امام مسجد اور کمیٹی ارکان کو خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمازیوں کے ساتھ عزت اور احترام کا برتاؤ کرنا چاہیے۔
  • قرآن و حدیث کی تعلیم کے لیے مختصر دروس کا اہتمام کیا جائے، جس میں تمام نمازیوں کو شامل ہونے کی ترغیب دی جائے۔ مشترکہ سرگرمیاں محبت اور جوڑ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
  • نوجوانوں کو مسجد سے جوڑنے کے لیے ان کی دلچسپی کے مطابق خصوصی دروس ترتیب دیے جا سکتے ہیں۔
  • تعلیمی حلقوں اور گشت کے ذریعے نوجوانوں کو مسجد کی سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
  • رابطے اور مشاورت کا نظام اتحاد کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
  • کمیٹی ارکان اور امام مسجد باقاعدگی سے مشاورتی اجلاس منعقد کریں تاکہ مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔
  • سب کو ساتھ لے کر چلنے کا طریقہ اپنانا ضروری ہے۔
  • امام مسجد اور کمیٹی ارکان محبت، صبر، اور حکمت کا عملی مظاہرہ کریں۔
  • مسکراہٹ، عزت و تکریم کا رویہ، اور ایک دوسرے کے لیے دعائیں محبت اور اتحاد کے پیغام کو عام کریں۔
حوالہ جات

قال اللہ تعالی فی کلامہ المجید(التوبۃ،18):

إِنَّما يَعمُرُ‌ مَسـاجِدَ اللَّهِ مَن ءامَنَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الاخِرِ‌.....الآیۃ

سورة البقرة (83):

وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ.....الآیۃ

منیب الرحمنٰ

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

11/رجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

منیب الرحمن ولد عبد المالک

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب