03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اسلامی بینک سے کاروبار کے لئے قرض لینا
86675سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

البرکہ یا دیگر  اسلامی بینک سے کاروبار کے لئے قرض لینا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

البرکہ اور دیگر اسلامی بینک کے معاملات فی الحال مستند مفتیان کرام اور شریعہ سپروائزری بورڈ  کی نگرانی میں چل رہےہیں ،اس لیے ان کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا جائزہے۔یہ بات واضح رہےکہ اسلامی بینکوں میں  کاروبار کےلیےقرض  نہیں ملتا بلکہ  وہ کسٹمر کی ضرورت اور کاروبار کی نوعیت کو دیکھ کر  اس کے ساتھ مضاربہ، مرابحہ، مشارکہ ،  اجارہ ، سلم یا استصناع وغیرہ کی صورت میں لین دین   کرتے ہیں۔

حوالہ جات

حضرت خُبیب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

27 /رجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حضرت خبیب بن حضرت عیسیٰ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب