| 86769 | خرید و فروخت کے احکام | بیع فاسد ، باطل ، موقوف اور مکروہ کا بیان |
سوال
اب تک جو ٹیکس وغیرہ اس پر لگا ہے اس کو کس حصے میں شامل کیا جائے؟ منافع میں سے کاٹا جائے یا انویسٹ میں سے ؟تنقیح :سائل نے انویسمنٹ اٹلی میں کی تھی ،اور اٹلی کی حکومت نے کرپٹو پر ٹیکس عائد کیا ہے ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جو ٹیکس کرپٹوکرنسی کی تجارت کی وجہ سے عائد ہوا ہو،کرپٹو کے منافع میں سے اس کی ادائیگی کی گنجائش ہے ،کسی اور چیز پر عائد شدہ ٹیکس کرپٹو کے منافع میں سے ادا کرنا درست نہیں ۔
حوالہ جات
(فقہ البیوع 1064/5):
ومن کان موظفا فی البنک بھذا الشکل، فان راتبہ الذی یاخذ من البنک کلہ من الاکساب المحرمۃ. فان لم یکن لہ مال غیرہ دخل فی القسم الاول[القسم الاول ما کان محرما علی المرا لکونہ ملکا للغیر] ، فلایجوز اخذ منہ ھبۃ او بیعا او شراء او ارثا. ویجب الیہ ان یتوب الی اللہ تعالی ویتصدق بما کسب من البنک. ] کتب الشیخ فی الحواشی [: ولا یومر بالرد الی البنک، لان البنک عقد معہ اجارۃ فاسدۃ، واستخدمہ بحبس وقتہ، فلا یمکن ان یجتمع عندہ العوض والمعوض، وانما جاءت الحرمۃ فی الاجرۃ لکونھا عمل محظورشرعا، ولم یکن بطریق الظلم علی الدافع. فلیس فیھا حق العبد، وانما تمحض حقا للّہ سبحانہ وتعالی، فوجب التصدق بہ.
محمد اسماعیل بن اعظم خان
دار الافتا ء جامعہ الرشید ،کراچی
2/شعبان /6144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسماعیل بن اعظم خان | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


