03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سونا اور تنخواہ کے پیسے ملا کر زکوۃ اداء کرنے کا طریقہ
87209زکوة کابیانسونا،چاندی اور زیورات میں زکوة کے احکام

سوال

اگر کسی کے پاس 39 گرام سونا ہے اور اسکی سیلری بھی ہر مہینے پچاس ہزار آتی ہو تو اس پر کتنی زکوٰۃ دینا فرض ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 اگرکسی شخص کے پاس 39 گرام سونا ہےاور کچھ نقد رقم ہو ،چاہے وہ معمولی رقم ہی کیوں نہ ہو اور ان دونوں کی مالیت کا مجموعہ چاندی کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی) کی قیمت کے برابر ہو اور   اس پر سال گزار جائے تو  ڈھائی فیصد کے حساب سے  زکوٰۃ دینا  لازمی ہے۔

حوالہ جات

«بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» (2/ 19):

«فأما إذا كان له الصنفان جميعا فإن لم يكن كل واحد منهما نصابا بأن كان له عشرة مثاقيل ومائة درهم فإنه يضم أحدهما إلى الآخر في حق تكميل النصاب عندنا.»

 زاہد خان

دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

15/رمضان 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

زاہد خان بن نظام الدین

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب