03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خیبر پختونخوا “احساس اپنا گھر سکیم” کے تحت قرضہ لینے کا حکم
87387جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

خیبر پختونخوا"احساس اپنا گھر سکیم"کے متعلق یہ  سوال ہے کہ کیا یہ واقعی طور پر سود کے بغیر قرضہ ہے یا حکومت اپنے طور پر سود ادا کرے گی ؟ اس  سروس کو استعمال کرنا درست ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 ہماری معلومات کے مطابق "احساس اپنا گھر سکیم" کے لئے  خیبر پختونخوا حکومت نے 3 ارب روپے مختص کیے ہیں ، اس سکیم کے تحت حکومت اہل افراد کو بلا سود قرضہ فراہم کررہی ہے ،جس کی ادائیگی کی مدت زیادہ سے زیادہ 7 سال ہے ۔ ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق اس سکیم کے تحت صارفین کو قرضہ پر  کسی قسم کا سود ادا نہیں کرنا پڑے گا ، چنانچہ اگر واقعۃ ً بلا سود قرض دیا جارہا ہو ، تو  اس سروس کو استعمال کرنا جائز ہے ۔

حوالہ جات

https://ehsaaswebportal.pk/ehsaas-apna-ghar-program/:

The Khyber Pakhtunkhwa government has resolved to provide their own houses to the poor and deserving families. For this purpose, 3 billion rupees worth of funds have also been approved by the provincial government. Contrary to the Punjab government’s program ACAG it will be a bit different. They also want to facilitate the construction of more rooms in one’s house under the same program. Meanwhile, those having plots will receive an interest-free loan of Rs 1 lakh to Rs 15 lakh from the government for building a two-room house.

منیب الرحمنٰ

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

05/ذی قعدہ /1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

منیب الرحمن ولد عبد المالک

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب