| 87611 | جائز و ناجائزامور کا بیان | کھانے پینے کے مسائل |
سوال
"سینٹرم " کی مختلف ملٹی وٹامنز آتی ہیں جیسے "سینٹرم وومن ملٹی وٹامن "، کیا یہ حلال ہیں؟ انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے؟سینٹرم کے اوپر اجزا میں جیلیٹن لکھا ہوتا ہے ۔یہ یہاں سعودیہ میں بھی دستیاب ہے اور ہم باہر سے آن لائن بھی منگواتے ہیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جواب سے پہلے بطور تمہید دو باتیں ملاحظہ ہوں :
1 (. سینٹرم کی ملٹی وٹامنز دو طرح کی ہیں :
- وہ ملٹی وٹامنز جن کے اجزاء میں جیلیٹن شامل ہوتا ہے، جیسے "سینٹرم وومن ملٹی وٹامنز"۔ جیلیٹن ایک ’’پروٹین‘‘ کا نام ہے، جو جان دار کی ہڈی اور کھال سے حاصل کی گئی ’’کولیجن‘‘سے حاصل کی جاتی ہے، اس کا بنیادی استعمال کھانے پینے کی اشیاء میں گاڑھاپن پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
- وہ ملٹی وٹامنز جن کے اجزا ء سو فیصد ویجیٹیرین ہوتے ہیں ، یعنی وہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور یہ ملٹی وٹامنز گلوٹن فری اور جیلیٹن فری ہوتی ہیں ،جیسے "سینٹرم وومن ملٹی گمیز" ( Centrum Women Multi Gummies)، کہ ان میں جان دار سے حاصل کردہ پروٹین کا ایک بھی جزء شامل نہیں کیا جاتا ،بلکہ یہ" پیکٹن" سے بنائے جاتے ہیں، جو کہ پھلوں اور سبزیوں سے حاصل ہونے والا ایک قدرتی گاڑھاپن کرنے والا جزء ہے، اور یہ چیزوں میں مضبوط اور چبانے والی ساخت فراہم کرتا ہے۔
2). جیلیٹن کے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ ’’جیلیٹن‘‘ اگر حلال جانوروں سے حاصل کی گئی ہو اور اس جانور کو شرعی طریقہ سے ذبح کیا گیا ہو تو ایسی ’’جیلیٹن‘‘ حلال ہے، جس چیز میں اس کا استعمال ہو وہ بھی حلال ہے، اور اگر وہ حرام جانوروں سے حاصل کی گئی ہو، یا حلال مردار جانور سےحاصل کی گئی ہوتو راجح قول کے مطابق اس کا استعمال حرام ہے، اور جس چیز میں اس کا استعمال ہو وہ بھی حلال نہیں ہوگی۔
اس تمہید کی روشنی میں سینٹرم کی ملٹی وٹامنز کے حکم کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ ہماری معلومات کے مطابق چونکہ بنیادی طور پر سینٹرم امریکہ کی کمپنی ہے اور "سینٹرم " کے پاس کسی بھی مسلم حلال فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ کوئی ایسا حلال سرٹیفیکٹ بھی نہیں ہے، جس سے معلوم ہو سکے کہ ان کی مصنوعات حلال ہیں ، نیزانٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق " سینٹرم " کے ملٹی وٹامن میں جو جیلیٹن شامل کیا جاتا ہے، وہ خنزیر اور دیگر مویشیوں مثلاً گائے ، بھینس اور بائسن وغیرہ سے حاصل کیا جاتا ہے جبکہ "سینٹرم " کے پاس حلال مویشیوں کے شرعی طریقہ سے ذبح کرنے کوئی سرٹیفیکٹ نہیں ہے ۔ لہٰذا "سینٹرم " کے جیلیٹن پر مشتمل ملٹی وٹامنز کا استعمال جائز نہیں ۔
البتہ سینٹرم کے دوسری قسم کے ملٹی وٹامنز جو سو فیصد ویجیٹیرین ہیں اور ان کے تمام اجزاء پھل اور سبزیوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور وہ جیلیٹن فری ہوتے ہیں تو ایسے ملٹی وٹامنز کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ، کیونکہ ان میں کوئی حرام اجزاء شامل نہیں ۔
حوالہ جات
قال اللہ تعالیٰ فی کلامہ المجید (الْمَآئِدَة، 5: 3):
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالْدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلاَّ مَا ذَكَّيْتُمْ.
https://www.chemistdirect.co.uk/centrum-vitamin-faq-s:
Q: What is the source of gelatin in Centrum multivitamins?
A: Several of the vitamins used in the Centrum formulations do contain gelatin, which is derived from Bovine (Cattle) or Porcine (Pigs) sources.
Q: Are Centrum multivitamins halal?
A: No. Centrum multivitamins contain vitamins derived from pig gelatin (pigs are not halal).
https://youremma.com/is-centrum-womens-multivitamin-halal/?srsltid=AfmBOorJrSE9bYVip9Z5MFwCPxi5KuAetdFVlc_xxidFGzQb0K8nAKnA: Centrum, a widely recognized brand in the world of health supplements, unfortunately, falls short of meeting halal standards. One of its ingredients is gelatin derived from pigs, which is a non-halal ingredient. Plus, it’s not halal-certified, meaning you can’t be sure about where its ingredients are sourced from.
https://www.centrum.com/products/multivitamins/centrum-women-tropical-fruit-multigummies: /
•Delicious tropical fruit flavors: Pineapple Mango, Passion Fruit & Dragon Fruit.
•Pectin Base Gummy (Vegetarian).
•Gluten free, gelatin free and non-GMO.
https://ingreland.com/insights/faq-pectin-in-gummies/:
Pectin is a natural, plant-based gelling agent widely used in gummies as a gelatin alternative. Derived from fruits like citrus and apples, it provides the chewy texture that makes gummies popular. In this FAQ, we answer common questions about pectin, its role in gummy production, and its benefits. Whether you’re a manufacturer or consumer, this guide helps you understand how pectin works, its advantages, and how to use it for the best gummy results.
منیب الرحمنٰ
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
24/ذی قعدہ /1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | منیب الرحمن ولد عبد المالک | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


