| 87984 | متفرق مسائل | متفرق مسائل |
سوال
کیا کوئی دعا یا وظیفہ ہے جس کے ذریعے میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا ہو، غلط فہمیاں دور ہوں، اور گھر کا سکون بحال ہو جائے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
پنج وقتہ نماز کا اہتمام کیجیے، روزانہ دو رکعت صلاۃ الحاجۃ کی نیت سے پڑھ کر دل سے اصلاحِ احوال کی دعا کریں، اللہ تعالیٰ ضرور راہیں کھول دیں گے، قرآنِ کریم کی اس آیتِ مبارکہ ﴿وَ اَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِمْ ۚ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا مَّا اَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوْبِهِمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَيْنَهُمْ ۚ اِنَّهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴾کا ہر فرض نماز کے بعد 11بار وِرد کرکے صدقِ دل سے دعا کریں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے دلوں کو جوڑ دیں گے۔
نیز عشاء کی نماز کےبعد 1400 بار ’’یَا وَدُوْدُ‘‘ پڑھنے کا اہتمام کریں۔
اور اگر آپ سے شوہر کے حق میں کوئی کوتاہی ہو رہی ہے تو اس کا ازالہ کرکے شوہر کی خدمت کیا کریں، اس کا خیال رکھیں، اس سے اس کے دل میں آپ کی قدر پیدا ہوگی۔
حوالہ جات
۔۔۔۔
حضرت خُبیب
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
12 /محرم الحرام/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حضرت خبیب بن حضرت عیسیٰ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


