| 88333 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے جدید مسائل |
سوال
کمپنی ملازمین کو انعامی فنڈ سے مالی مراعات (Bonus/Incentives) دیتی ہے۔یہ مراعات تنخواہ کا حصہ نہیں ہوتی۔کیا اس انعامی فنڈ سے نقصانات کی تلافی کی جا سکتی ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
انعامی فنڈ (بونس) چونکہ تنخواہ کا حصہ نہیں ہوتا ، بلکہ یہ کمپنی کی جانب سے از راہ احسان ملازمین کو دیا جاتا ہے،لہٰذا اس فنڈ کے ذریعے نقصانات کی تلافی کی جاسکتی ہے۔
حوالہ جات
۔
حماد الدین قریشی عفی عنہ
دارالافتاءجامعۃ الرشید، کراچی
11 /صفر المظفر/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حماد الدین قریشی بن فہیم الدین قریشی | مفتیان | مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


