| 88628 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
ہندوستان کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھ کر ہندوستان میں ہوم لون لینے کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ قرآن کریم میں سود کو واضح اور قطعی طور پر حرام قرار دیاگیا ہے۔احادیث مبارکہ میں بھی سودی لین دین کی ممانعت کےعلاوہ سود لینے،دینے،سودی معاملہ لکھنے اور اس پر گواہ بننے والے پر لعنت کی گئی ہے۔نیز فقہی لحاظ سے بھی سودحرام لعینہ ہے اورسودی قرض کا لینا حرام لغیرہ ہے،البتہ شدیدحاجت کی صورت میں مشہور فقہی قاعدہ:الحاجة قد تنزل منزلة الضرورة کے تحت چند شرائط کے ساتھ بقدرِ ضرورت اس کے ارتکاب کی اجازت و رخصت دی گئی ہے۔
اب ہندوستان میں اگرچہ باضابطہ اسلامی بینکاری نظام رائج نہیں ،مگر(ہماری معلومات کے مطابق) وہاں سودی بینکاری کے متبادل کے طور پر غیر سودی قرض کی فراہمی کےلیےالخیر سوسائٹی اور INDIA ISLAMIC QARD EL HASSAN P2P LOAN WITHOUT RIBA وغیرہ کے نام سے کچھ ادارے موجود ہیں۔اس لیےہندوستان کے موجودہ حالات میں منصوص حرام لغیرہ کی ضرورت اورشدید حاجت کے وقت بقدرِضرورت رخصت کی بھی شرائط نہیں پائی جا تیں،لہٰذا ہندوستان میں کسی کو سودی بینک سے مکان کی خریداری یا تعمیر کے لیے قرض (Home Loan ) لینا جائز نہیں ہے۔
حوالہ جات
القرآن الکریم(آل عمران: 130):
يا أيها الذين آمنوا لا تأكلوا الربا أضعافا مضاعفة واتقوا الله لعلكم تفلحون .
صحيح البخاري (3/ 59):
باب موكل الربا لقول الله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وذروا ما بقي من الربا إن كنتم مؤمنين... 2086 - حدثنا أبو الوليد، حدثنا شعبة، عن عون بن أبي جحيفة، قال: رأيت أبي اشترى عبدا حجاما، فسألته فقال: « نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن ثمن الكلب وثمن الدم، ونهى عن الواشمة والموشومة، وآكل الربا وموكله، ولعن المصور».
شرح النووي على مسلم (11/ 26):
قوله (لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم[1598] آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء) .هذا تصريح بتحريم كتابة المبايعة بين المترابيين والشهادة عليهما، وفيه تحريم الإعانة على الباطل ،والله أعلم.
الأشباه والنظائر لابن نجيم (ص: 79):
وفي القنية والبغية: يجوز للمحتاج الاستقراض بالربح (انتهى)
اصول الافتاء وآدابہ (315،مکتبۃ معارف القرآن کراتشی):
ویجب لتحقق الضرورة أمور: الأول :أن یکون ھناک خوف علی النفس أو علی العضو. الثاني: أن تکون الضرورة قائمة لا منتظرة، بمعنی أن یقع خوف الھلاک أو التلف بغلبة الظن حسب التجارب، لا مجرد وھم بذلک. الثالث: أن لا تکون لدفع الضرر وسیلة أخری من المباحات، و یغلب علی ظن المبتلی بہ أن دفع الضرر متوقع بارتکاب بعض المحرمات الخ .
https://salaamgateway.com/story/muslim-credit-society-transforming-lives-of-the-poor-in-india
Patna: A Muslim cooperative credit society, founded on the Islamic principle that prohibits charging interest on loan, is transforming the lives of numerous poor Hindus and Muslims throughout India. In the past 20 years, the Al-Khair Society has provided interest free loans of over Rs. 1,250 million (about $15.2 million) to nearly 25,000 people, mostly these struggling for survival.
http://www.india-p2p.com/india-islamic-p2p-lending.html
INDIA ISLAMIC QARD EL HASSAN P2P LOAN WITHOUT RIBA: In India, Qard El Hassan P2P loan with no interest in 2025 is a financial model designed to provide interest-free loans to those in need, aligning with the principles of Islamic finance and ensuring that individuals can access funds without the burden of paying interest, which is prohibited in Islam.
محمدعبدالمجیدبن مریدحسین
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
05/ربیع الثانی1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمدعبدالمجید بن مرید حسین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


