03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کلاؤڈ نوڈ ایپ(Cloud Node App) سے پیسے کمانا
89035خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

کلاؤڈ نوڈ ایپ(Cloud Node App) سے پیسے کمانے کا كيا  حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کلاؤڈ نوڈ ایپ کے بارے میں مختلف ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق یہ کمپنی دعوی کرتی ہے کہ وہ لوگوں سے پیسے لے کر کرپٹو کرنسی مائننگ میں لگاتی ہے۔ اس دعوے کی تصدیق کسی معتبر ذریعے سے نہیں ہو سکی۔ نیز کمپنی یہ کام جائز طریقے سے کرتی ہے یا نہیں، اس کا بھی کسی معتبر ذریعے سے علم نہیں ہو سکا۔

اس قسم کی کمپنیاں اور ایپس ماضی میں بھی لوگوں سے پیسے لے کر پرافٹ کے نام سے ایک دوسرے کی رقم سے ناجائز طور پر ادائیگیاں کرتی رہی ہیں، اور ان کی انتہا  دھوکے اور فراڈ پر رہی ہے۔ اس تمام تفصیل کو مد نظر رکھ کر اس کمپنی میں رقم لگانے اور نفع کمانے سے احتراز کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

قال الّله تعالى:  ﵟيَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَكُم بَيۡنَكُم بِٱلۡبَٰطِلِ إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَٰرَةً عَن تَرَاضٖ مِّنكُمۡۚ ﵞ [النساء: 29] 

أحكام القرآن للجصاص (1/ 312):

"يعني:  أموال بعضكم على بعض، وأكل المال بالباطل على وجهين، أحدهما:  أخذه على وجه الظلم والسرقة والخيانة والغصب وما جرى مجراه، والآخر:  أخذه من جهة محظورة نحو القمار."

صحيح البخاري ط: السلطانية  (1/ 20):

عن عامر قال: سمعت النعمان بن بشير يقول: سمعت رسول الّله صلى الّله عليه وسلم يقول: "الحلال ‌بين والحرام بين، وبينهما مشبهات، لا يعلمها كثير من الناس، فمن اتقى المشبهات استبرأ لدينه وعرضه، ومن وقع في الشبهات كراع يرعى حول الحمى يوشك أن يواقعه، ألا وإن لكل ملك حمى، ألا إن حمى الّله في أرضه محارمه."

محمد جمال

دار الافتاء   جامعۃ الرشید کراچی

20/جمادی الاولی  1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد جمال بن جان ولی خان

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب