03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیمہ کمپنی میں رکھوائی ہوئی رقم کا اضافہ کے ساتھ لینے کا حکم
89294میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ایک شخص کا انتقال ہوا اس نے وراثت میں ایک گھر چھوڑا جو تقسیم کےلیے ایک بیٹے نے فروخت کیا ،مگر تقسیم سے پہلے وہ سارے پیسے لے کر بھاگ گیا اور کسی بھائی بہن کو اس کا حصہ نہیں دیا ۔کچھ عرصے بعد اس کا انتقال ہو گیا اور پتہ چلا کہ اس نے کچھ پیسے بیمہ  پالیسی میں جمع کیے تھے ،اب کمپنی وہ دے رہی ہے (1):کیا کمپنی سے وہ پیسے لینا جائز ہے؟ یا صرف وہ پیسے لے سکتے ہیں جو مرحوم نے جمع کرائے تھے؟(2): جو پیسے کمپنی سے لیں گے تو وہ بہن بھائیوں میں کس حساب سے تقسیم ہوں گے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

۱ -:جتنے پیسے مرحوم نے جمع کروائے تھے وہ لے کروراثت میں تقسیم کر لیے جائیں۔باقی اضافی رقم   جو کمپنی دے رہی ہے وہ سود کے حکم میں ہے،وہ لے کر  بلانیتِ ثواب صدقہ کرنا ضروری ہے۔نیز یہ صدقہ کسی مستحق زکاۃ رشتہ دار کو بھی دیا جاسکتا ہے،لہذااگر ورثہ میں کوئی مستحق ہو تو اس کو   دیے جائیں۔

۲-:اگر ورثہ میں صرف بھائی اوربہنیں ہوں ان کے علاوہ کوئی اور وارث نہ ہو توہر بھائی کو بہن کے مقابلہ میں دگنا حصہ ملے گا ۔           

حوالہ جات

الصحيح المسلم(3/1219):

عن جابر -رضي الله عنه-قال:لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا،وموكله، وكاتبه،وشاهده،وقال:هم سواء.

سورۃالنساء(11):

يوصيكم الله في أولادكم للذكر مثل حظ الأنثيين.

المبسوط(11/87):

وإن مات الغاصب فالمغصوب منه أحق به من سائر الغرماء؛ لأنه زال ملكه ويده بسبب لم يرض به.

تبين الحقائق(5/226):

وإن مات الغاصب فالمغصوب منه أحق به من سائر الغرماء على مثال الرهن والمبيع قبل القبض.

محمد وجیہ الدین

دارالافتاءجامعہ الرشید کراچی

18 /جماد ی الثانیہ 1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد وجیہ الدین بن نثار احمد

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب