03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایسے شوہر کا حکم جو بیوی کا مال اور زیور چوری کرے
89303جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ایک فیملی ہے ، میاں ، بیوی ، چار بیٹے ، ایک بیٹی ،میاں ملازمت کرتے ہیں، مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں ،بیوی ماشاءاللہ سے اچھے حال میں ہے ، شادی کو 20 سال ہو چکے ہیں ، شوہر کئی دفعہ بیوی کا سونا چوری کرچکا ہےاور بیوی کے پیسے بھی چرا چکا ہے ،اب بیوی کیا کرے ؟اگر بیوی شوہر کو کاروبار کے لئے پیسے دیتی ہے تو شوہر پر اعتماد کیسے کرے،کیونکہ پہلے ہی وہ چوریاں کر کے بیوی کو زچ کرچکا ہے ؟

اس ساری صورتحال میں بیوی اپنے شوہر کو کیا مقام دے ، جبکہ شوہر ماننے کو تیار نہیں کہ اس نے کبھی چوری کی ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ صرف شک اور گمان کی بنیاد پر شوہر پر چوری کا الزام لگانا درست نہیں،البتہ اگر بیوی نے خودشوہر کو چوری کرتے ہوئے دیکھا ہو،یا اس کے یقینی ثبوت بیوی کے پاس موجود ہوں تو پھر بیوی  کو چاہیے کہ ان ثبوتوں کو شوہر کےسامنے رکھے اور اسے حکمت اور نرمی کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کرےاور آئندہ کے لئے اپنے مال کو کسی ایسی محفوظ  جگہ رکھے ،جہاں تک بیوی کی اجازت کے بغیر شوہر کی رسائی نہ ہوسکے۔

اگر گھر والوں کے سمجھانےکے باوجود بھی شوہر باز نہ آئے تو پھرخاندان کے بڑوں کو درمیان میں ڈال کر اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے ۔

نیز بیوی کے ذمے شوہر کو کاروبار کے لئے پیسے دینا لازم نہیں ہے،لہذا جب تک بیوی کو شوہر پر اعتماد نہ ہو،وہ اسے کاروبار کے لئے پیسے نہ دے۔

حوالہ جات

......

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

16/جمادی الثانیہ1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب