03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسی پروڈکٹ میں L-cysteine کے استعمال کا حکم
89414جائز و ناجائزامور کا بیانلباس اور زیب و زینت کے مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان دین متین درج ذیل مسئلہ کے بارے میں :کہ اگر کسی کاسمیٹک پروڈکٹ کے اجزائے ترکیبی میں "L-Cysteine" یا "E920" لکھا ہو تو شرعاً اس کی حلت و حرمت کے کیا احکامات ہوں گے؟خاص طور پر جب کاسمیٹک پروڈکٹ کے اجزائے ترکیبی میں L-Cysteine کا ماخذ انسانی بال خنزیر یا مرغی/بطخ کے پر میں سے کوئی ہو تو ہر ایک صورت میں حکم کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کاسمیٹک مصنوعات میں اگر L-Cysteine یا E920 لکھا ہو تو دونوں سے مراد ایک ہی چیز ہوتی ہےاور اس کے استعمال کا شرعی حکم اس کے ماخذ پر منحصر ہوتا ہے۔اگر یہ L-Cysteine انسانی بال یا خنزیر سے حاصل کی گئی ہوتو اس کا استعمال شرعاً جائز نہیں ہوگا۔  لیکن اگر یہ مرغی یا بطخ کے پروں سے تیار کی گئی ہوتو اس کا استعمال جائز ہوگا۔البتہ اگر پروڈکٹ کسی مسلم ملک کی ہو اور اجزاء ترکیبی بھی سب مقامی ہوں ،امپورٹ نہ کئے جاتے ہوں تو بغیر سرٹیفکیشن کے بھی اس کے استعمال کی گنجائش ہے،  لیکن اگر پروڈکٹ کسی غیر مسلم ملک کی ہو تو اس کا کسی معتمد شرعی ادارے سے سرٹیفائیڈ ہونا اور اس پر اس ادارے کا لوگو موجود ہونا ضروری ہے اور اگر کسی حلال تصدیقی ادارے کا لوگو موجود نہ ہو تو ایسی پروڈکٹ سے اجتناب لازم ہے۔

حوالہ جات

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (1/ 106):

‌شعر ‌الإنسان وعظمه طاهران عندنا ولكن لا يجوز الانتفاع بشيء منهما لكرامة الإنسان على ما صرحوا به.

المحيط البرهاني (1/ 476):

وأما ‌شعر ‌الخنزير فهو نجس هو الظاهر في مذهب أبي حنيفة رحمة الله عليه.

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص169):

وكل شيء" من أجزاء الحيوان غير الخنزير "‌لا ‌يسري ‌فيه ‌الدم ‌لا ‌ينجس ‌بالموت" لأن النجاسة باحتباس الدم وهو منعدم فيما هو "كالشعر والريش المجزوز".

محمد طلحہ فلک شیر

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

25 /جمادی الثانیہ 1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طلحہ ولد فلک شیر

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب