03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
Wealthsimpleکےحلال کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنا
89592خرید و فروخت کے احکامشئیرزاور اسٹاک ایکسچینج کے مسائل

سوال

میں یہاں کینیڈا کا شہری ہوں۔ میرا سوال سرمایہ کاری کے متعلق ہے۔ یہاں اسٹاک میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع موجود ہیں، اور جو ادارے) (Wealthsimple یہ سہولت فراہم کرتے ہیں، وہ اس میں حلال کا آپشن بھی دیتے ہیں   یعنی وہ ہماری لگائی ہوئی رقم کو صرف اُن کمپنیوں میں لگاتے ہیں جو کسی حرام کاروبار میں شامل نہیں ، جیسے جوا،شراب  اور سود وغیرہ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم شرعاً اس طرح کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکورہ کمپنی  ) (Wealthsimple کے متعلق ان کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ کمپنی  دعوی کرتی ہے کہ ہم Wealthsimple Shariah World Equity Index ETFکے تحت لوگوں کا سرمایہ صرف ان کمپنیوں میں لگاتے ہیں جن کا بنیادی کام حلال ہو اور اگر ضمنی طور پر کسی ناجائز کا م میں ملوث ہو تو  وہ بھی مجموعی آمدنی کے  پانچ فیصد سے کم  ہو نا چاہیے۔اسی طرح اس کمپنی کے سودی معاملات33.33 فیصد سے زیادہ نہ ہوں ۔اور اگر  ناجائز معاملات سے نفع حاصل ہو تو  وہ بھی صدقہ کیا جائے گا۔بظاہر یہ کمپنی (معاییر شرعیہ کی)  تمام شرائط پر پوری اترتی ہے اور ماہر شرعی ایڈوائزر کی نگرانی میں کام کرنے کا دعوی کرتی ہے ،لہذا  اگر ان کا دعوی درست ہے تو  اس میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے ۔تاہم پھر بھی  علی وجہ البصیرت معلومات حاصل کرنےکے لیے اور اطمئنان قلبی  کے لیے کمپنی کے ہیڈ آفس جاکر شریعہ کمپلائنٹ بورڈ  سے مزید استفسار کیاجائے کہ کیا وہ واقعی ان شرائط کی پابندی کرتی ہے یا محض اپنے دعوی تک ہی محدود ہے۔

حوالہ جات

 (https://newsroom.wealthsimple.com/introducing-wealthsimples-halal-investing-portfolio)

محمد جمال

دار الافتاء  جامعۃ الرشیدکراچی

8/رجب المرجب/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد جمال بن جان ولی خان

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب