03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
داڑھی کی وجہ سے”میرا بکرا”کہنے کا حکم
90194ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

زید کی بیوی نے اس کی داڑھی کی وجہ سے اسے "میرا بکرا "کہا کیونکہ داڑھی پورے چہرے پر نہیں آتی تھی،البتہ اس دوران   زید کی بیوی کی نیت داڑھی کی توہین یا سنت کا مذاق اڑانا مقصودنہ  تھا ۔ سوال یہ ہے کہ کیا زید کی بیوی کافر ہوگئی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شوہر کو "میرا بکرا" کہنا انتہائی بے ہودہ بات ہے ۔چاہے شوہر کا مذاق اڑانا مقصود ہو یا داڑھی کو اہم نہ سمجھنے کی وجہ سے یہ الفاظ منہ سے نکلے ہوں، تا ہم بیوی کی تصریح (کہ الفاظ کہتے وقت توہین یاسنت کا مذاق اڑانا مقصود نہ تھا)کی وجہ سے کفر کاحکم نہیں لگےگا ۔بہرصورت یہ الفاظ بہت خطرناک ہیں، لہذا دلی ندامت کے ساتھ استغفارکریں  اورکچھ  صدقہ بھی ادا  کریں ۔آئندہ ان جیسے الفاظ کہنے سے  مکمل  اجتناب کریں ۔

حوالہ جات

‌مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر :1/692

ومن أهان الشريعة أو المسائل التي لا بد منها كفر ومن بغض عالما من غير سبب ظاهر خيف عليه الكفر ولو شتم فم عالم فقيه أو علوي يكفر.

شرح العقائد النسفییۃ :(383   

ورد النصوص بأ ن ینکر الأحکام التی دلت عليها النصوص القطعية من الكتاب والسنة كحشر الأجساد مثلا،كفر؛لكونه تكذيبا صريحا لله تعالی،ورسوله تعالیٰ  ،واستحلال المعصیۃ صغیرۃ کانت او کبیرۃ کفر۔۔۔۔الخ

حنبل اکرم

 دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

 10 /ذوالقعدہ  /1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حنبل اکرم بن محمد اکرم

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب