03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غصہ کی حالت میں دی گئی تین طلاقوں کا حکم
90203طلاق کے احکامتین طلاق اور اس کے احکام

سوال

میں نے غصہ میں آکر اپنی بیوی کے ماموں کوبذریعہ کال بتایا کہ میں نے اپنی بیوی کو تین دفعہ طلاق دے دی ہے۔لہٰذا آکر اپنا سامان لے جاؤ۔ اب میں بہت پریشان ہوں ۔

مہربانی فرماکرقرآن کے مطابق  اب مجھے کیا کرنا  چاہیے؟رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکرکردہ تفصیل کی روشنی  میں آپ کی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ۔ آپ کا ازدواجی رشتہ ختم ہوچکاہے ، اب نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ ہی فی الحال دوبارہ نکاح سے یہ رشتہ بحال  ہوسکتا ہے ۔

نیز یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے کہ اگر بالفرض آپ نے طلاق دینے کے بارے میں حقیقت کے خلاف (یعنی جھوٹا) اظہار کیا ہو، تب بھی چونکہ آپ نے صراحت کے ساتھ تین طلاقوں کا اقرار کیا ہے، اس لیے شرعاً اسی کا اعتبار ہوگا اور تین طلاقیں ہی سمجھی جائیں گی۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (3/ 248):

(قوله لتركه الإضافة) أي المعنوية فإنها الشرط والخطاب من الإضافة المعنوية، ‌وكذا ‌الإشارة ‌نحو هذه طالق، وكذا نحو امرأتي طالق وزينب طالق. اهـ.

حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (3/ 236):

ولو أقر بالطلاق كاذبا أو هازلا وقع قضاء لا ديانة.

یاسر علی گل بہادر

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی    

11/ذیقعدہ/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

یاسر علی بن گل بہادر

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب