| 90500 | جائز و ناجائزامور کا بیان | بچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل |
سوال
مجھے اپنی بیٹی کے لیے دوصحابیات کے نام پسند ہیں ۔ان کے معانی بتائیں اور ان کے بارےمشورہ دیں : تماضر رضی اللہ عنہا ، خولہ رضی اللہ عنہا۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
خولہ کا معنی "ہرنی "کے اورتماضر کے لغوی معنی " سفید ، چمکدار " کے آتے ہیں ۔دونوں صحابیات کے نام میں سے ہیں۔ خولہ مشہور جبکہ تماضر غیر مشہور نام ہے ۔جو نام رکھناچاہیں رکھ سکتے ہیں،تا ہم ہمارے عرف میں خولہ کا تلفظ نسبتاًآسان ہے،لہذا اس بنا پر یہ بہتر معلوم ہوتا ہے ۔
حوالہ جات
معجم تيمور الكبير في الألفاظ العامية (3/ 216):
خَوَلْ: أصله: للمخّنث الرقَّاص، ويسمّى أيضاً بالغايش، وقد يسبّ به دون الغايش، فانّه لا يستعمل في السبّ.
شرح درة الغواص للشهاب الخفاجي (ص714):
(ومن ظن ممن يلاقي الحروب أن لا يصاب فقد ظن عجزاً)
هو بيت من قصيدة للخنساء تبكي قومها، واسمها تماضر بنت عمرو بن الشريد وهذه القصيدة:) تعرقني الدهر نهثاً وحزا … وأوجعني الدهر قرعا وغمزا).
الطبقات الكبيری (1/ 47 ط الخانجي):
وأمّها أنِيسة بنْت شيبان بن ثعلبة بن عكابة بن صعب بن علىّ ابن بكر بن وائل، وأمّها تُماضر بنت الحارث بن ثعلبة بن دودان بن أسد بن خُزيمة، وأمّها رُهْم بنت كاهل بن أسد بن خُزيمة.
حنبل اکرم
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
29 /ذوالقعدہ /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حنبل اکرم بن محمد اکرم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


