| 91032 | وصیت کا بیان | متفرّق مسائل |
سوال
2۔میرےمرحوم والد صاحب نے اپنی کچھ رقم اپنے داماد جو مقیم دوبئی ہیں ان کے 100 سال کے لیز پر لئے گئے مکان میں انوسٹ/سرمایہ کاری کی، جو کرایہ پر دیا گیا ہے اور اس کا ہر ماہ کرایہ آتا ہے۔اور والد صاحب کی انوسٹ کی گئی رقم کے مطابق کرایہ کا حصہ مختص ہوا اور والد صاحب کے کہنے پر کہ یہ کرایہ امی کیلئے ہے اور الحمد اللہ گذشتہ 6 مہینوں سے امی کو دیا جارہا ہے اور وہ اس سے مستفید ہو رہی ہیں۔ کیا اسی طرح امی کی حیات تک وہ کرایہ انہیں دیاجائیگا یا اب اس کی شرعی لحاظ سے کوئی اور صورت ہوگی۔ ؟جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ آپ کے والد صاحب نے جو رقم داماد کے مکان میں بطور سرمایہ کاری لگائی تھی، وہ ان کے انتقال کے بعد ترکہ شمار ہوگی۔ ان کی زندگی میں اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا جو کرایہ والدہ کو دیا جاتا تھا تو وہ والد کی طرف سے ہبہ (تحفہ) تھا، لہٰذا جو کرایہ والدہ نے ان کی زندگی میں وصول کر لیا وہ انہی کی ملکیت ہے۔ البتہ وفات کے بعد اصل سرمایہ اور اس سے حاصل ہونے والا کرایہ دونوں ترکہ کا حصہ ہیں اور تمام ورثاء کا مشترکہ حق ہیں۔اگر والد صاحب نے یہ کہا تھا کہ "یہ کرایہ والدہ کے لیے ہے" تو چونکہ والدہ وارث ہیں، اس لیے یہ ان کے حق میں وصیت شمار ہوگی،جبکہ وارث کے حق میں کی گئی وصیت دیگر تمام ورثاء کی رضامندی کے بغیر نافذ نہیں ہوتی۔ لہٰذا اگر تمام ورثاء اجازت دے دیں تو کرایہ والدہ کو دیا جا سکتا ہے، ورنہ یہ بھی وراثت کے مطابق تقسیم ہوگا۔
حوالہ جات
(فتاوی الھندیۃ،6/ 90)
ثم تصح الوصية لأجنبي من غير إجازة الورثة، كذا في التبيين ولا تجوز بما زاد على الثلث إلا أن يجيزه الورثة بعد موته وهم كبار ولا معتبر بإجازتهم في حال حياته، كذا في الهداية...ولا تجوز الوصیۃ للوارث عندنا الاان یجیزھا الورثۃ.
(الدرالمختار وحاشیہ ابن عابدین،6/655-56)
(ولا لوارثه وقاتله مباشرة) (إلا بإجازة ورثته) لقوله عليه الصلاة والسلام: «لا وصية لوارث إلا أن يجيزها الورثة» يعني عند وجود وارث آخر كما يفيده آخر الحديث (وهم كبار) عقلاء فلم تجز إجازة صغير ومجنون وإجازة المريض كابتداء وصية ولو أجاز البعض ورد البعض جاز على المجيز بقدر حصته.
فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن
دارالافتاء جامعہ الرشید کراچی
19/محرم الحرام/8144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن | مفتیان | مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


