03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"زاویار”نام رکھنے کاحکم
90695جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

کیا بچہ کا نام زاویار رکھ سکتے ہیں؟ اسکا مطلب کیا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

لفظ "زاویار" عربی، اردو اور فارسی کی مستند لغات میں نہیں ملا۔ اگرچہ بعض ویب سائٹس پر اس کا معنی "بہادر" لکھا گیا ہے، لیکن یہ کسی مستند لغت سے ثابت نہیں۔ البتہ فارسی میں "زاور" بہادر کے معنی میں استعمال ہوا ہے اور عربی میں "زَوَّار" (واو پر تشدید) کے معنی"کثرت سے ملاقاتیں  یا سفراور دورے کرنے والا"کے ہیں۔(قاموس الوحید :727،ط ادارہ اسلامیات)

 لہٰذا جب "زاویار" کے معنی معلوم نہیں تو بچہ کا یہ نام نہ  رکھا جائے، اور اگر اسی سے ملتا جلتا نام رکھنا مقصود ہو تو  "زَوَّار" نام رکھا جا سکتا ہے۔ تاہم بہتر اور باعثِ برکت یہی ہے کہ انبیائے کرام علیہم السلام، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم یا دیگر صالحین کے معروف ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔

 

حوالہ جات

(رد المحتار: 417/6)

التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عبادة ولا ذكره رسوله - صلى الله عليه وسلم - ولا يستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل.

(الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ: 311/11)

الأصل جواز التسمية بأي اسم إلا ما ورد النهي عنه۔۔وتستحب التسمية بكل اسم معبد مضاف إلى الله سبحانه وتعالى، أو إلى أي اسم من الأسماء الخاصة به سبحانه وتعالى؛ لأن الفقهاء اتفقوا على استحسان التسمية به. وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن. وقال سعيد بن المسيب: أحبها إلى الله أسماء الأنبياء.

فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

22/محرم الحرام/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب