03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ناپاک جگہ کلمہ پڑھنے  سے طہارت اور عبادات کاحکم
91261جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

وسوسوں کی وجہ سے میں بار بار کلمہ پڑھتا رہتا ہوں۔ اسی وجہ سے غسل یا وضو کرتے وقت واش روم میں بھی کئی مرتبہ کلمہ پڑھ لیا۔ بعد میں جامعہ کے ایک فتویٰ میں پڑھا کہ واش روم میں اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کا نام لینا درست نہیں۔ مجھے پہلے اس مسئلے کا علم نہیں تھا، اگرچہ دل میں اسے مناسب بھی نہیں سمجھتا تھا، اسی لیے باہر نکل کر دوبارہ کلمہ پڑھ لیتا تھا۔ یہ سب رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں بھی ہوا۔ براہِ کرم بتا دیں کہ میرے روزوں اور نمازوں کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ درست ہو گئے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واش روم میں زبان سے کلمہ یا دیگر اذکار پڑھنا جائز نہیں، البتہ دل ہی دل میں کلمہ یا ذکر کرنا جائز ہے۔

لہٰذا اگر آپ نے لاعلمی کی وجہ سے واش روم میں زبان سے کلمہ پڑھ لیا، تو اس سے نہ کفر لازم آتا ہے اور نہ آپ کے روزے، نمازیں، وضو یا غسل پرکوئی اثر نہیں پڑتا؛اس لیے آپ کے روزے، نمازیں، وضو اور غسل سب درست ہیں۔

اگر کبھی لاعلمی یا بھول کی وجہ سے ایسا ہو جائے، تب بھی اس کی وجہ سے عبادات ناجائز یا باطل نہیں ہوتیں۔ نیز آپ نے جو بار بار کلمہ پڑھنے اور ایمان کے بارے میں شک کا ذکر کیا ہے، یہ وسوسے ہیں۔ ان پر توجہ نہ دیں، بلکہ «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیں اور ان وسوسوں کو نظر انداز کریں۔

 

حوالہ جات

(الدر المختار مع رد المحتار: 1/109)

وسننہ : ۔۔۔۔۔۔ البداء ۃ بالتسمیۃ قولا ۔۔۔۔ قبل الاستنجاء وبعدہ إلا حال انکشاف وفي محل نجاسۃ فیسمی بقلبہ .ولا یحرّک لسانہ تعظیمًا لاسم اللہ تعالی  .

فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

04/صفر المظفر/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب